ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان کی طرف سے دراندازی بہت ہو چکی،ہندوستان نے کشمیرپرپاکستانی تجویزکوکیامسترد

پاکستان کی طرف سے دراندازی بہت ہو چکی،ہندوستان نے کشمیرپرپاکستانی تجویزکوکیامسترد

Sun, 14 Aug 2016 18:17:12    S.O. News Service

نئی دہلی14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر میں سامان بھیجنے کی پاکستان کی تجویز کو’’مضحکہ خیز‘‘قرار دیتے ہوئے بھارت نے سخت الفاظ میں کہا کہ بھارت اورعلاقے کے دیگر ممالک اس ملک سے دہشت گردی اور دراندازی سمیت’’ٹریڈ مارک ایکسپورٹ‘‘پہلے ہی بہت جھیل چکے ہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جموں کشمیر میں اشیاء کی فراہمی سے متعلق نوٹ جمعہ کو ملنے کے بعد ہندوستان نے یہ سخت رد عمل ظاہرکیاہے۔وزارت خارجہ نے پاکستان کے اس پیغام کو’’مکمل طورپر اورصاف الفاظ میں‘‘ٹھکرادیاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ 12اگست کو اسلام آباد میں ہمارے ہائی کمیشن کو ایک پیغام بھیجاگیا۔میں اس پیغام کے موضوع کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی ریاست جموں کشمیر میں مجوزہ سامان کی فراہمی بے تکی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور علاقے کے دیگر ملک پہلے ہی پاکستان کے ٹریڈ مارک ایکسپورٹ(بین الاقوامی دہشت گردی، سرحد پار سے دراندازی، ہتھیار، منشیات اور جعلی کرنسی)پہلے ہی بہت پا چکے ہیں۔ہندوستان کا ردعمل ایسے دن آیاہے جب پاکستانی فورسز نے جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پرامن معاہد ہ کی خلاف ورزی کی ہے۔اس سے قبل دن میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیر کے سلسلے میں اشتعال انگیز بیان دیا اور کہا کہ ان کا ملک جموں کشمیر کے لوگوں کو مکمل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔عبدالباسط نے یہاں پاکستانی سفارتخانے میں ملک کے یوم آزادی کی تقریب کے دوران یہ تبصرے کئے۔اسلام آباد میں صدر ممنون حسین نے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ خود ارادیت کے حق کی لڑائی میں پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے کشمیر کے حالات سے متعلق بیان کو لے کر ہندوستان اورپاکستان کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔شریف نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد وادی میں پھیلی بدامنی کولے کرتبصرے کئے تھے۔ وانی کو پاکستان نے شہید بتایا تھا اور اس نے کشمیر مسئلے کوکیش کرنے کی بھی کوشش کی۔دوسری طرف بھارت یہ کہہ رہاہے کہ پاکستان کے زیرحمایت دہشت گردی وادی میں فساد کی اصل جڑہے۔


Share: